ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو انڈسٹری میں 35 برس مکمل ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1988میں پہلی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ میں اداکارہ ریکھا کے چھوٹے بہنوئی کا کردار کرنے والے سلمان کو بالی ووڈ پر راج کرتے ہوئے 35 برس مکمل ہو گئے۔اپنی دوسری فلم ’میں نے پیار کیا‘ میں سلمان خان نے مرکزی کردار نبھایا اور خوب شہرت سمیٹی،اس فلم کے بعد سلمان نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور کامیاب فلموں کی ایک لمبی فہرست بنا دی۔35 برسوں میں سلمان خان نے بےشمار فلموں میں کام کیا اور بہت سارے ورسٹائل کردار ادا کر کے اپنی پہچان بنائی۔ ’کک‘ اور ’دبنگ‘ جیسی ایکشن سے بھرپور بلاک بسٹر سے لے کر ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’ہم آپ کے ہیں کون‘ جیسی بہترین فلموں تک انہوں نے ناظرین کو خوب تفریح فراہم کی۔انڈسٹری میں 35 برس مکمل ہونے پر مداحوں کی جانب سے بالی ووڈ کے دبنگ ٹائیگر سلمان خان کو مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کا نام سوشل میڈیا سائٹس پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20 سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئینگے