بگ بی اور کنگ خان بڑی سکرین پر 17برس بعد ایک ساتھ نظر آئینگے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور کنگ شاہ رخ خان 17 برسوں بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم ’سرزمین‘ میں معروف اداکارہ بھی شامل

شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر مداحوں سے گفتگو کے سیشن میں اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ ایک مداح نے اداکار سے بگ بی کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے متعلق سوال پوچھا تو شاہ رخ خان نے لکھا کہ اتنے برسوں بعد امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا بہت زیادہ پر لطف رہا ہے۔انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کے ساتھ شوٹنگ سے واپسی پر خود کو بہت خوش قسمت اور انسپائر محسوس کررہے تھے۔یاد رہے کہ آخری مرتبہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کو 17 برس قبل مشہور فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:کنگنا رناوت فلم ”ایمرجنسی “کی ریلیز سے قبل خوف کا شکار ہو گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں