اداکارہ ادا شرما نے سشانت سنگھ کا فلیٹ خرید لیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) خوبرو بھارتی اداکارہ ادھے شرما نے ممبئی میں وہ فلیٹ خرید لیا جس میں موت سے قبل سشانت سنگھ راجپوت رہائش پذیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اننیا پانڈے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کس کی پوسٹس دیکھتی ہیں؟خوبرو اداکارہ نے ایسا نام لے دیا کہ آپ بھی شرما جائیں

فلم کمانڈو اور کیرالہ اسٹوری سے شہرت حاصل کرنے والی ادھے شرما سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے ممبئی کے مونٹ بلانک اپارٹمنٹس میں فلیٹ خریدا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ادا شرما کی ٹیم نے بھی اداکارہ کی جانب سے فلیٹ خریدنے کی تصدیق کردی ہے تاہم یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ اداکارہ اس فلیٹ میں منتقل ہوں گی یا نہیں؟ رپورٹس کے مطابق سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے مذکورہ اپارٹمنٹ خبروں میں رہا جس کے بعد سے اس کے کرائے میں بھی اضافہ کر دیا گیا جبکہ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس فلیٹ کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں