جویریہ سعود نے کام نہ ملنے کی پریشان کن وجہ بتا دی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں بھی شوبز انڈسٹری میں کام کے بدلے فوائد حاصل کرنے کی روایت موجود تھی اور انہیں بھی ماضی کے مقبول متعدد کردار اس لیے نہیں دیے گئے، کیوں کہ انہوں نے کسی کو کوئی فائدہ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں:یمنی زیدی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں اضافہ،8ملین انسٹا فالوورز ہو گئے

ایک انٹرویو میں جویریہ سعود نے بتایا کہ ان کی اور سعود کی شادی خاندان کی مرضی سے ہوئی تھی اور پہلے ان کے درمیان محبت نہیں تھی لیکن شادی کے بعد ہوگئی۔انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں شوبز میں آنے کے لیے کسی طرح کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا، البتہ انہیں اچھا کام حاصل کرنے میں مشکلات درپیش رہیں۔کام کے بدلے فوائد دینے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جویریہ سعود نے کہا کہ شوبز میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے، ماضی میں بھی ایسے لوگوں کو زیادہ کام ملتا تھا جو کام کے بدلے دوسروں کو کوئی نہ کوئی فائدہ دے رہے ہوتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ ان کی طبیعت ایسی نہیں تھی، وہ کسی کو کوئی فائدہ نہیں دیتی تھیں، جس وجہ سے انہیں ماضی میں متعدد معروف کردار نہیں دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم ’سرزمین‘ میں معروف اداکارہ بھی شامل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں