کراچی (شوبز ڈیسک) معروف سینئر اداکارہ صبا فیصل نے کہا ہے کہ ہمایوں سعید کبھی بھی کسی بھی فلم یا ڈرامے میں ان کے یا کبری خان کے والد کا کردار ادا نہیں کریں گے، ایسا کرنے سے پہلے وہ ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کریڈٹ کارڈ نہ ہونے پر ہوٹل سے نکال دیا گیا تھا،اے پی ڈھلوں کا انکشاف
ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے صبا فیصل نے کہاکہ سچ تو یہ ہے کہ آج کل کے دور میں کوئی بھی فنکار غریب نہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کی کمائی سے متعلق چلنے والی خبریں بھی درست نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہا وہ ڈراموں میں نعمان اعجاز سمیت ہمایوں سعید کی والدہ کا کردار بھی ادا کر چکی ہیں لیکن وہ دونوں کبھی بھی ان کے والد کا کردار ادا نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا ہمایوں سعیدکبری خان کے والد کا کردار کرنے سے پہلے ریٹاٹرمنٹ لے لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کوشا کپیلا نے ارجن کپور سے ڈیٹنگ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی