کراچی (شوبز رپورٹر) معروف ا داکارہ و ماڈل کنزیٰ ہاشمی نے کہا ہے کہ پیار و محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ہمایوں سعید کبری خان کا والد بننے سے پہلے ریٹائرمنٹ لے لیں گے،صبا فیصل کا دعویٰ
ایک انٹرویو میں کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ آج کل کے نفسا نفسی کے اس دور میں لوگ رشتوں کے احترام کو فراموش کرتے جارہے ہیں جبکہ زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے‘ اس کے بغیر زندگی بے معنی ہوجاتی ہے ۔ انہوں نے کہا لازمی نہیں محبت صرف مخالف جنس سے ہی ہو ہمارے ارد گرد بکھرے رشتے بھی سچی محبت کے حق دار ہوتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے اس لئے ہر قدم بہت سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہئے ۔ اداکارہ نے کہا کہ شوبز کی فیلڈ میں کامیابی کیلئے خوبصورتی کیساتھ صلاحیتوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کوشا کپیلا نے ارجن کپور سے ڈیٹنگ کی خبروں پر خاموشی توڑ دی