اب صرف اداکاری کرونگا،ڈائریکشن اور پروڈکشن دیوالیہ کر دیتی ہیں،سنی دیول نے ہاتھ کھڑے کر دیئے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سٹار سنی دیول نے ہاتھ کھڑے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب صرف اداکاری کرونگا،فلم ڈائریکشن اور پروڈکشن دیوالیہ کر دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:غدر ٹو بارے سنی دیول نے ایسا بیان داغ دیا کہ شائقین دنگ رہ جائیں
غیر ملکی میڈیا کو ایک انٹرویو میں سنی دیول نے کہا کہ وہ فلم ڈائریکشن اور پروڈکشن نہیں کریں گے۔ سنی دیول کا کہنا تھا کہ وہ جب بھی فلم پروڈیوس کرتے ہیں تو دیوالیہ ہوجاتے ہیں۔ سنی دیول کا کہنا تھا کہ گزشتہ دہائی کے دوران میری فلموں پر بطور پروڈیوسر اور ڈائریکٹر انتہائی مشکل وقت رہا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بطور اداکار ہی خوش ہیں۔ میں پروڈیوسر بنا، ڈائریکٹر بنا، بہت سارے عہدے سر پر سجالیے، لیکن میرا خیال ہے کہ ایک شخص صرف ایک ہی کام کرسکتا ہے، لہذا اب ہر چیز چھوڑ کر صرف اداکار بن گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اب میں یہی کرنا چاہتا ہوں، میں اب جتنا ممکن ہوسکا فلمیں کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:اننیا پانڈے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کس کی پوسٹس دیکھتی ہیں؟خوبرو اداکارہ نے ایسا نام لے دیا کہ آپ بھی شرما جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں