نوجوان اداکار وجے ورما سینئر اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ فلم میں ایک ساتھ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار وجے ورما اگلی فلم میں سینئر اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیںـ:اننیا پانڈے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کس کی پوسٹس دیکھتی ہیں؟خوبرو اداکارہ نے ایسا نام لے دیا کہ آپ بھی شرما جائیں

وجے ورما نے اپنی ساتھی اسٹارز کرینہ کپور اور جےدیپ اہلواوت کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جو انٹرنیٹ پر بہت پسند کی جا رہی ہیں۔ کرینہ کے ساتھ وجے کی تصویر دیکھ کر پرستاروں نے دلچسپ کمنٹ کیے، ایک مداح نے وجے ورما کی گرل فرینڈ تمنا بھاٹیہ کو ٹیگ کر کے کہا ‘بھابھی جی، یہ کیا دیکھ لیا۔ ایک اور پرستار نے کہا کہ زندگی تو آپ جی رہے ہو۔ اداکارہ کرینہ کپور نے بھی یہی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ سے شیئر کیں۔ واضح رہے وجے اور کرینہ کی فلم جانِ جان21 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں