کاجول نے ممبئی میں دفتر کیلئے اتنا مہنگا فلیٹ خرید لیا کہ اجے دیو گن بھی سر پکڑ لیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ کاجول نے حال ہی میں ممبئی میں دفتر کیلئے بیش قیمت فلیٹ خریدا ہے جس کی پوری دنیا میں دھوم مچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اننیا پانڈے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کس کی پوسٹس دیکھتی ہیں؟خوبرو اداکارہ نے ایسا نام لے دیا کہ آپ بھی شرما جائیں

بھارتی میڈیا کے مطابق کاجول نے یہ فلیٹ جولائی میں 7 کروڑ 64 لاکھ روپے میں خریدا، جس کا رقبہ 194 مربع میٹر ہے اور ممبئی کے علاقے اندھیری میں ویرا دیسائی روڈ پر واقع ہے۔ اپریل میں بھی کاجول نے 16 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اپارٹمنٹ خریدا تھا جو 2 ہزار 493 مربع فٹ کا تھا، اس فلیٹ میں 4 گاڑیاں پارک کرنے کی جگہ تھی۔ کاجول کے خاوند اجے دیوگن نے بھی حال ہی میں 45 کروڑ 9 لاکھ روپے مالیت کے 5 دفتر خریدے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں