ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اور متنازع ہدایتکار کرن جوہر نے بالی ووڈ کنگ، شاہ رخ خان کی فلم جوان کے ٹریلر کو صدی کا بہترین ٹریلر قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ کا مداح کے آئیڈیا کو حقیقت بنانے کا اعلان
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار کرن جوہر بھی شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے، کرن جوہر کو فلم کا ٹریلر اس قدر بھایا ہے کہ انہوں نے جوان کے ٹریلر کو ٹریلر آف دی سنچری قرار دے دیا ہے۔ کرن جوہر نے اس سے متعلق ایک انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی پسند کا اظہار کیا ہے۔کرن جوہر کی اس اسٹوری پر شاہ رخ خان کے مداح بھی حیران ہیں کہ کیا واقعی کرن جوہر، شاہ رخ خان کی فلم جوان کی بات کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم جوان آئندہ ماہ 7 ستمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، یہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو میں سینما گھروں میں بھی بیک وقت ریلیز ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:بریک اپ کی خبروں کے بیچ ارجن کپور کا ملائیکہ کی پوسٹ پر کمنٹ