امریکہ کی سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

امریکہ کی سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی سرکاری یونیورسٹی میں فائرنگ سے پروفیسر ہلاک ہوگیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہےکہ واقعہ یونیورسٹی کی شعبہ سائنس کی عمارت میں پیش آیا،حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی ابتدائی رپورٹس آنے کے 3گھنٹے بعد ملزم یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ واقعے میں مزید ہلاکتوں سے متعلق اب تک کوئی اطلاع نہیں ہے،حکام کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے جب کہ یونیورسٹی حکام نے بھی فوری طور پر ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی،دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے فائرنگ کا مقصد اب تک معلوم نہیں کیا جاسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لیبیا کی وزیرخارجہ کی اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں