بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز تیار، کابینہ میں پیش کرنے کافیصلہ کرلیاگیا

بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز تیار، کابینہ میں پیش کرنے کافیصلہ کرلیاگیا

اسلام آباد(کامرس رپورٹر) پورے ملک میں بجلی کے بلوں نے ہر پاکستانی کو پریشان کررکھا ہے لیکن ایسے میں  وزارت توانائی نے بجلی کے بھاری بلوں کے مسئلے پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی، جسے منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کو پیش کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے ۔ پاکستان ٹائم کے مطابق وزارت توانائی میں بجلی کے بلوں کے حوالے سے ہونیوالے اعلی سطحی اجلاس میں حکام نے تمام کمپنیوں کی کارکردگی اور بلوں میں اضافے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔وزارت توانائی کے مطابق بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، حتمی فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا کیونکہ ان تجاویز اور فیصلوں کی منظوری کی مجاز صرف وفاقی کابینہ ہے۔ یادرہے کہ نگراں وزیراعظم نے بجلی کے بلوں میں اضافے کے حوالے سے اجلاسوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، وزارت نے 29 اگست کو اجلاس طلب کیا ہے، جس میں بجلی پیداوار اور ترسیل کی کمپنیاں رپورٹس پیش کریں گی اور پھر ان کی بنیاد پر ریلیف دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں