request to IMF

”ہماری جان چھڑائیں “حکومت کابجلی بلوں پر آئی ایم ایف سے رابطہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی بلوں پر ریلیف کیلئے نگران حکومت کا آئی ایم ایف سے رابطہ ،بھاری بلوں کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا ہے ،نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا آئی ایم ایف نمائیندہ ایسٹر پریز سے رابطہ ہوا جس میں بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے بات چیت ہوئی ،بلوں میں ریلیف کیلئے تجاویز بھی نمائیندے کو پیش کی گئیں ۔آئی ایم ایف نے بجلی بلوں پر ریلیف کیلئے تحریری پلان مانگ لیا ،آج شام کو حکومت کی جانب سے تحریری پلان بھیجے جانے کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھین : بجلی کے بلوں کے مسئلہ پر تجاویز تیار، کابینہ میں پیش کرنے کافیصلہ کرلیاگیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں