electricity price

عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کے بھاری بلوں کے احتجاج پر بھی حکومت کے کان پر جوں تک نہ رینگی،عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری کر لی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تیاریاں جاری ہیں ،قیمت میں 2روپے 7پیسے فی یونٹ اضافہ کا امکان بتایاجا رہا ہے ،سی سی پی اے کی درخواست پر آج نیپرا میں سماعت ہو گی جس میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : ”ہماری جان چھڑائیں “حکومت کابجلی بلوں پر آئی ایم ایف سے رابطہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں