اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ، تعداد 85 ہو گئی

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ، تعداد 85 ہو گئی

اسلام آباد(ہیلتھ رپورٹر ) وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 85 ہو گئی۔ حکام کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 17 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 85 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون کے دماغ میں موجود کیڑے کو زندہ حالت میں نکال لیاگیا

رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 76 فیصد مرد اور 24 فیصد خواتین ہیں۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ دارالحکومت کے شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد اور شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک 29 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں