ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں اسلامی بینکنگ کے حوالے سے تاریخی قدم اٹھا لیا گیا، نئے نظام کا باقاعدہ آغاز یکم ستمبر سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں:روس کے ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ، 4طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی
”پاکستان ٹائم “کے مطابق اسلامی بینکنگ کے نظام پر عمل درآمد کرنے پر مسلم برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انھوں نے صدر ولادیمیر پوٹن کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن نے اسلامی بینکاری سے متعلق قانون پر 4 اگست کو دستخط کیے تھے۔روس میں کچھ اسلامی مالیاتی ادارے پہلے سے کام کر رہے تھے لیکن اب پہلی بار اسلامی بینکنگ کا سرکاری سطح پر آغاز کیا گیا ہے۔ابتدائی طور پر اسلامی بینکاری مسلم اکثریتی علاقوں تاتارستان، باشکورتوستان، چیچنیا اور داغستان میں شروع کی جائے گی اور اگر یہ پروگرام کامیاب ثابت ہوگیا تو پھر پورے ملک میں متعارف کرادیا جائے گا۔