بداخلاقی اور بے امنی پھیلانے میں فلموں اور ڈراموں کا بھی ہاتھ ہے،سہیل احمد نے کھری کھری سنا دیں

لاہور (شوبز رپورٹر) ورسٹائل سینئر اداکار، پروڈیوسر و لکھاری سہیل احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں پھیلی بداخلاقی اور بے امنی میں ٹی وی ڈراموں اور فلموں کا بھی ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مذہب اور لباس پر کی جانے والی تنقید پر سارہ علی خان بول پڑیں
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے معاشرے کے شوبز سے تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ شوبز والے ان ہی موضوعات پر ڈرامے اور فلمیں بناتے ہیں جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروڈیوسرز کو ان موضوعات پر ڈرامے اور فلمیں بنانی ہی نہیں چاہیے جو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں، کیوں کہ لوگ تو بہت کچھ دیکھنا چاہتے ہیں اور ان کی مرضی کے مطابق مواد نہیں بنایا جا سکتا۔ سہیل احمد کا کہنا تھا کہ ہدایت کار ایسا مواد تیار کریں جو ہر کوئی اسے دیکھنے پر مجبور ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سماج میں پھیلی بدامنی، بداخلاقی اور پست ذہنیت میں پاکستانی ڈراموں اور فلموں کا بھی ہاتھ ہے۔ سہیل احمد نے اعتراف کیا کہ ماضی میں شوبز فیلڈ کو برا سمجھا جاتا تھا اس لئے ان کے والد نے ان کا کوئی ڈراما نہیں دیکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن 20سال بعد پھر ایک ساتھ نظر آئینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں