کنگنا رناوت پاکستان کی بجائے اپنے بوائے فرینڈ اور تنازعات پر دھیان دیں،نوشین شاہ کا مشورہ

کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ اور ماڈل نوشین شاہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں ایک بار بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت سے ملاقات کرکے انہیں کہنا چاہتی ہوں کہ وہ پاکستان کی بجائے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور تنازعات پر دھیان دیں۔

یہ بھی پڑھیں:بوائے فرینڈ نے دھوکا دیا تو اسے کچرے میں پھینک دونگی، سہانا خان نے کھلی دھمکی دے دی
”پاکستان ٹائم“کے مطابق حال ہی میں اداکارہ نوشین شاہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جس دوران انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ نوشین شاہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کنگنا راناوت سے صرف ایک بار ملنا چاہتی ہوں، جس طرح وہ میرے ملک کے بارے میں فضول باتیں کرتی ہیں اس پر ان کو کھری کھری سنانا چاہتی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کنگنا راناوت کو کسی بات کا علم نہیں ہے، وہ دوسرے ملک کے بارے میں فضول تبصرے کررہی ہوتی ہیں، کنگنا کو اپنے ملک اور اپنی اداکاری، اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور اپنے تنازعات پر دھیان دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کنگنا کون ہوتی ہیں کہ وہ ہمارے ملک کے بارے میں بات کریں، انہیں اپنے کام سے کام رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:اننیا پانڈے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کس کی پوسٹس دیکھتی ہیں؟خوبرو اداکارہ نے ایسا نام لے دیا کہ آپ بھی شرما جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں