مذہبی جذبات مجروح،فلم یاریاں 2 کیخلاف ایف آئی آر درج

ممبئی (شوبز ڈیسک) مذہبی جذبات مجروح کرنے پر بھارتی پولیس نے فلم ’’یاریاں 2’’ کے پروڈیوسرز،ہدایتکاروں اور اداکار کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کر لیا گیا ،اس سے قبل بھی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غدر ٹو بارے سنی دیول نے ایسا بیان داغ دیا کہ شائقین دنگ رہ جائیں

واضح رہے کہ فلم ’’یاریاں 2’’ اس وقت ریلیز کے مراحل میں ہے جبکہ فلم کے ایک گیت کی وجہ سے اس سے جڑے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ضلع جالندھر کے ایک پولیس سٹیشن کے سب انسپکٹر اشوک کمار کا کہنا ہے کہ سکھ تال میل کمیٹی کے ایک رکن کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے،ایف آئی آر میں 295 اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں جو انڈین پینل کوڈ میں جان بوجھ کر مذہبی منافرت پھیلانے اور جذبات مجروح کرنے سے متعلق ہے۔ ہرپریت سنگھ نامی شخص کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ “فلم کے گیت میں اداکار میزان جعفری مبینہ طور پر کرپان پہنے ہوئے ہیں جو مذہبی عقیدہ کی علامت ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ سکھ ضابطہ اخلاق کے مطابق یہ کرپان صرف وہی شخص باندھ سکتا ہے جو پاکیزہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:اننیا پانڈے سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ کس کی پوسٹس دیکھتی ہیں؟خوبرو اداکارہ نے ایسا نام لے دیا کہ آپ بھی شرما جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں