اسلام آباد(وقائع نگار)نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کینیا کا دورہ منسوخ کر دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق موجودہ ملکی صورتحال کے باعث نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا دورہ منسوخ کیا گیا ہے،کل دو ستمبر کو جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جس کی تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔بجلی کی قیمتوں اور پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ہوشربا اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ہر گذرتے لمحے اس میں شدت آتی جا رہی ہے، گھمبیر ہوتی سیاسی صورتحال،عدالتی حکم کے باجود سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی غیر قانونی گرفتاری نے بھی معمالات کو الجھا دیا ہے،اسی بناء پر نگران وزیر اعظم کا دورہ کینیا منسوخ کر دیا گیا ہے۔نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 4 ستمبر کو کینیا کا دورہ کرنا تھا۔دورہ کینیا کے دوران نگراں وزیر اعظم نے افریقہ کلائمنٹ سمٹ میں شرکت کرنی تھی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/09/Caretaker-PM-Kakar-to-visit-Kenya-to-attend-Africa-Climate-Summit-940x480.jpg)