آشوب چشم کیسے پھیلتا اور بچاﺅ کیسے ممکن ؟

آشوب چشم کیسے پھیلتا اور بچاﺅ کیسے ممکن ؟

کراچی(خصوصی رپورٹر)ٓنکھوں کے انفیکشن ( پنک آئی ) کے تیزی سے پھیلاوَ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی جس میں وائرس کے پھیلنے اور بچاوَ سے متعلق بتایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے آنکھوں کے انفیکشن ( پنک آئی ) کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی ہے جس میں کہا ہے کہ یہ انفیکشن بیکٹیریا یا وائرس سے پھیلتا ہے۔علامات میں آنکھ کا سرخ ( پنک آئی) ہو جانا اور سوجن شامل ہیں ، اس کے علاوہ آنکھ سے پانی بہنا، رطوبت نکلنا سمیت آنکھ میں سوجن بھی شامل ہیں۔ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ یہ متاثرہ فرد کے چھینکنے ، ہاتھ ملانے ، چھونے سے دوسرے کو لگتا ہے۔متاثرہ فرد کے تولیے یا ٹشو پیپر کے استعمال سے بھی پھیلتا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد 20 سیکنڈز تک صابن سے ہاتھ لازمی دھوئیں۔آنکھوں کو مسلنے یا خارش کرنے سے گریز کریں۔ آنکھ سے نکلنے والے پانی اور رطوبت کو صاف کپڑے سے صاف کریں۔سوئمنگ پولز میں نہانے سے گریز کریں اور کانٹیکٹ لینسز پہننے سے گریز کریں۔آنکھوں کو تیز روشنی سے بچائیے ، کالہ چشمہ پہنیں جبکہ متاثرہ شخص کے زیر استعمال اشیاءکو کوئی اور استعمال نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ، تعداد 85 ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں