کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان جگن کاظم نے خود پر ہونے والی تنقید اورانٹرنیٹ کے ذریعے ٹرولنگ پر لب کشائی کردی اور کہا کہ سب سے زیادہ ٹرولنگ میرے ساتھ اس وقت ہوتی ہے جب میں حاملہ ہوتی ہوں اس دوران لوگوں نے مجھے گینڈاکہہ کر میرا مذاق اڑایا تھا۔ اپنے ایک انٹرویو میں جگن کاظم کا کہنا تھا کہ ہم سب لوگوں کی منفی باتیں سن سن کر ہی بڑے ہوئے ہیں، ہمارا وزن بڑھتا ہے تو لوگ تنقید کرتے ہیں، پتلے ہوتے ہیں تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں، کبھی چہرے کی رنگت اور قد پر تبصرے کیے جاتے ہیں، پاکستان سمیت پورے جنوبی ایشیا میں لوگ ایک دوسرے پر اتنا تبصرہ کرتے ہیں کہ بچپن سے ہی ہم ٹرولنگ کو برداشت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکیوں کو اپنے سے بڑے شخص کیساتھ شادی کا مشورہ لیکن کیا فائدہ ہے ؟ اقراعزیز نے بتادیا