کراچی(شوبز ڈیسک) کراچی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ لاپتہ ہوگئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بلال شاہ کی والدہ نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بلال شاہ کی والدہ کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ وکیل منیر احمد نے گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ برطانیہ میں ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بلال شاہ کو 26 اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لئے گئے۔والدہ نے مزید کہا کہ میرے بیٹے کیخلاف کوئی کیس نہیں۔ بلال شاہ ایک ہفتہ قبل لندن سے کراچی پہنچے تھے۔ بلال شاہ اپنی والدہ سے ملاقات کے بعد گھر سے نکلے تو انہیں مین کورنگی روڈ سے اغوا کر لیا گیا۔ ڈیفنس تھانے میں درخواست بھجوادی، پولیس تاحال بازیاب نہیں کرواسکی۔قبل ازیں معروف ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے ایکس ( ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ انکے شوہر بلال کو پاکستان میں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد اغوا کرکے لئے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے ادار انکے شوہر کا پتہ کروائیں۔ بلال کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔حریم شاہ نے کہا کہ میرے شوہر کے اغوا کو 7 دن ہو گئے ہیں، متعلقہ تھانے پر نہ جانے کس کا دباو? ہے کہ وہ ابھی تک پتا نہیں لگاسکے کہ بلال کو کس نے اغوا کیا ہے۔حریم شاہ نے کہا بلال کی بازیابی کیلئے ہم نے کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کردی ہے۔ بے قصور انسان کو غیر قانونی طریقے سے جس طرح اغوا کیا گیا ہے اس پر انکی فیملی بہت پریشان اور کرب میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہد کپور فوٹوگرافرز پر برس پڑے