لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں جاری اضافہ نہ رک سکا ،زیادہ تر شہروں میں چینی کی قیمت 200روپے کلو سے تجاوز کر گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں چینی کی ڈبل سنچری کے بعد پشاور میں بھی چینی 200روپے کلو سے تجاوز کر گئی ،کوئٹہ میں قیمت 220,کراچی اور لاہور میں چینی 190روپے میں دستیاب ،اسلام آباد ،پنڈی اور گوجرانوالہ میں قیمت 190سے 200روپے تک ہو گئی ۔
یہ بھی پڑھیں : بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن