اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ نیب ترامیم کا فیصلہ جلد سنا یا جائے گا ،معاونت پر تمام وکلا کا شکر یہ ادا کرتا ہوں ۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو تحریری معروضات جمع کرانے کی ہدایت جاری کر دی ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل بیرون ملک ہونے کی وجہ سے آج پیش نہ ہو سکے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ وقت کی کمی کی وجہ سے سویٹ اور مختصر فیصلہ دینگے ۔
یہ بھی پڑھیں : تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری معطل ،پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم