کراچی (وقائع نگار) ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ گھر پہنچ گئے ہیں، کئی روز سے ان کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات تھیں۔ بلال شاہ کی گھر واپسی کی اطلاع خود حریم شاہ نے دی ۔ سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں حریم شاہ کاکہناتھاکہ الحمدللہ ، میرے شوہر بلال شاہ آج صبح بحفاظت گھر واپس آگئے ہیں۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی۔ ابتدائی طورپر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان کی بازیابی یا گھر واپسی کیسے ممکن ہوئی۔
![حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ گھرواپس پہنچ گئے](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/09/6-1-940x480.jpg)