کراچی (نمائندہ خصوصی ) ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر بلال شاہ کی گھر واپسی کے اعلان کے بعد اپنے فالوورز کے لیے بھی اعلان کردیا۔ ٹک ٹاک سٹار حریم کاکہناتھاکہ ’ آپ کے اصرار پر آج اپنے چند فالوورز کو ایکس (ٹوئٹر)بلو سبسکرپشن خرید کردوں گی، آگر آپ بھی بلیو ٹک لینا چاہتے ہیں تو نیچے ’آئی وانٹ‘ کمنٹ کریں، شکریہ‘۔ ٹک ٹاکر کے اس اعلان کے بعد مختصر دورانیے کے اندرہزاروں فالوورز نے ان کی پوسٹ کو ری شیئر کیا اور ہزاروں کی تعداد میں کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے تصدیقی اکاؤنٹ کی فراہمی کی خواہش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ گھرواپس پہنچ گئے