نیپالی گلوکارہ تریشلا گرونگ بھی بابر اعظم کی مداح نکلیں

نیپالی گلوکارہ تریشلا گرونگ بھی بابر اعظم کی مداح نکلیں

کھٹمنڈو(شوبز)نیپال کی گلوکار تریشلا گرونگ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی مداح نکلیں۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق ایشیا کپ کی تقریب میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی نیپالی گلوکارہ نے کہا کہ بابراعظم میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور بابرکھلاڑی صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔پاکستان کیلئے دو ملی نغمے تیار کررہی ہوں، موقع ملا تو وہ اسلام آباد اور لاہور میں پرفارم کروں گی۔انہوں نے بتایا کہ جب ایشیا کپ کے آرگنائزر کی جانب سے پیشکش ہوئی تو انہیں یقین نہیں آرہا تھا، اب لوگ مجھے پہچان جاتے ہیں اور آٹو گراف لیتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ جب سے میں نے ایشیا کپ میں پرفارم کیا ہے تب سے انڈیا کی جانب سے بھی گانے کی دعوت دی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وہاب ریاض نے اتھلیٹ ارشد ندیم کیلئے بڑے انعام کا اعلان کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں