اسلام آباد(کورٹ رپورٹر) خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی ان کیمرہ سماعت ،شادی کے موضوع پر عمران خان کے وکیل اور جج کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : سانحہ بلدیہ کیس کا محفوظ فیصلہ آ گیا،ملزمان کی پھانسی کی سزا برقرار،چار بری
پاکستان ٹائم کے مطابق سیکریٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران جج ابو الحسنات اور عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔سیکریٹ عدالت کے جج ابو الحسنات نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سپیشل پراسیکیوٹرز سپریم کورٹ میں مصروفیات کے سبب عدالت نہ پہنچ سکے جس کے باعث ان کا انتظار کرنا پڑا۔پراسیکیوٹر کے نہ آنے کے باوجود وکیل سلمان صفدر نے عدالت سے سماعت شروع کرنے کی استدعا کی جس پر جج ابوالحسنات نے سائفرکیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔ذرائع کے مطابق دورانِ سماعت جج ابو الحسنات کی رخصت پر جج اور وکیل نعیم پنجوتھا کے درمیان مکالمہ ہوا،وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ آپ گزشتہ ہفتے چھٹی پرتھے،آپ کی رخصت پر ڈیوٹی جج بھی موجود نہیں تھے،ڈیڑھ ہفتے سے ضمانت پردلائل نہیں ہوئے،آج بھی پراسیکیوٹر وقت پر نہیں آئے۔جج ابو الحسنات نے نعیم پنجوتھا سے سوال کیا کہ آپ کی اہلیہ نہیں کیا؟اس پر نعیم پنجوتھا نے کہا کہ میری ابھی شادی نہیں ہوئی۔جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اس پر کہا جب شادی ہو گی تو میں آپ کی شادی پر ضرور آوں گا،آپ کوشادی کے بعد اہلیہ کی ذمہ داری کا احساس ہو گا،شادی کے بعد کی مجبوریوں کا آپ کو احساس بعد میں ہو گا۔واضح رہے کہ سیکریٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سائفر کیس کی سماعت 9 ستمبر کو ملتوی کر دی تھی،جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی رخصت کے بارے میں عدالتی عملے نے پی ٹی آئی وکلا کو آگاہ کیا تھا۔