اسلام آباد(بیورو رپورٹ )سابق گورنر خیبرپختونخوا اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ظفر اقبال جھگڑا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو سن لے، ہم الیکشن کے اتحادی بھاگنے والے نہیں بھگانے والے ہیں،وہ سیاسی داو بیچ نہیں سمجھتا جو جیل میں ہے ان سے جا کر پوچھ لے،نواز شریف کا بیانیہ ہمیشہ بر وقت الیکشن کرانا ہے،مسئلہ کشمیر کو ہندوستان حل کرے،جی 20 کانفرنس سے خطے میں امن نہیں ہو گا،پاکستان جنگ کے دہانے پر کھڑا ہے،چیف آف آرمی سٹاف نے مضبوط معیشت اور دفاع کا جو سلوگن دیا ہے،کرپٹ لوگوں کے خلاف احتساب ہوتا ہوا نظر آئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بلاول بھٹو زرداری ابھی سیاست کے داو پیج سیکھ رہا ہے،جب وہ لیڈر بنے گا اسے سمجھ آئے گی،چونکہ آصف زرداری نے کہا کہ وہ مستقبل کا وزیر اعظم ہے،اس لئے عوام کی حمایت اور ہمدردی حاصل کر رہا ہے،جب الیکشن کا بگل بجے گا تو لگ پتہ جائیگا،نوازشریف اس ملک کی امید کی آخری کرن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے بھارت کے اندر جو جی 20 کانفرنس کرائی ہے،اس کا خیر مقدم کرتے ہیں مگر سب سے پہلے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے،پاکستان اور بھارت ایمٹی جنگ کے دہانے پر کھڑے ہیں اور پاکستان کے نامور ایٹمی سیاستدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جس طرح ایٹم بم بنایا اور نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کئے،اس کے بعد امریکہ نے اعتراف کیا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام امریکہ سے بھی دس قدم آگے بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہ بات ذہین نشین کر لینی چاہیے کہ خطے کا امن صرف مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے،ورنہ ایک بڑے تصادم کا خطرہ ہر وقت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر ایک مذہبی آدمی ہے اور وہ مذہب اور پاکستان سے محبت کرتے ہیں،انہوں نے معیشت اور دفاع کا جو سلوگن دیا ہے،ا س پر قوم ان کیساتھ ہے مگر کرپٹ لوگوں کے خلاف ایکشن لینا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نہ کبھی پہلے الیکشن سے بھاگی اور نہ آئندہ بھاگے گی،بلاول سمیت سب کو اپنی غلط فہمی دور کرلینی چاہیے،جب الیکشن کا بگل بجے گا تو ن لیگ پورے ملک سے واضح اکثریت حاصل کرے گی۔