ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات دنیا کے بہترین جج کے طور پر شہرت رکھنے والےامریکی جج فرینک کیپریوکی میزبانی کرنے کیلئے تیارہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں شارجہ گورنمنٹ میڈیا بیورو کے زیر اہتمام 13اور 14ستمبر کو انٹرنیشنل گورنمنٹ کمیونیکیشن فورم 2023 کے 12ویں ایڈیشن کی دو روزہ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا،جس میں مشہور سابق امریکا میں میونسپل کورٹ آف پروویڈنس کے سابق چیف جسٹس فرینک کیپریو کو بطور کلیدی مقرر مدعو کیا گیا ہے،آج کے وسائل -کل کی دولت کے موضوع پر ہونے والی اس تقریب کے دوسرے اور اختتامی روزامریکی جج فرینک کیپریو کو شارجہ گورنمنٹ کمیونیکیشن ایوارڈ (SGCA)دیا جائے گا،خیال رہے کہ امریکا کے شہر پروویڈنس کے میونسپل چیف جج فرینک کیپریو دنیا بھر میں اپنے منصفانہ فیصلوں،خوبصورت حس مزاح اور امن پسندی کے باعث جانے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نائن الیون حملے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی 22 سال بعد شناخت