PP CEC

پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس ،اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کو شرکت کی دعوت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس ،اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کو شرکت کیلئے دعوت نامے ارسال کر دیے گئے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ نے دعوت نامے قبول کر لیے ،اعتزاز احسن نے پی پی سی ای سی اجلاس میں شرکت بارے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جبکہ لطیف کھوسہ کیسز کی مصروفیت کے باعث ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس میں شرکت کے خواہشمند ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ سے آئینی و قانونی امور پر معاونت چاہتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم بھی واپڈا کے نادہندہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں