ثروت گیلانی نے ٹی وی سکرین سے دوری کی وجہ بتا دی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ ثروت گیلانی کچھ عرصے سے ٹیلی ویژن سکرین سے غائب ہیں،ان کے نئے ڈراموں کے منتظر مداحوں کو بالآخر ٹیلی ویژن سکرین سے دور ہونے کی وجہ اداکارہ نے خود بتا دی۔

یہ بھی پڑھیں:چھ مردوں کے برابر خصوصیات،حرا مانی کے اپنے شوہر بارے بیان نے دھوم مچا دی

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثروت گیلانی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ میں خواتین کے حقوق، بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور حقیقی زندگی کے بہت سے دیگر سنجیدہ موضوعات کے خلاف بات کرنے لگی ہوں جس کے سبب میں نے محسوس کیا کہ اگر میں اس کے بارے میں بات کر رہی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ کچھ مخصوص چیزیں ہیں جن پر ہمارے معاشرے میں عمل کی ضرورت ہے تو میں دوبارہ مظلوم سسکتی عورت کے کردار میں واپس نہیں آسکتی کیونکہ میں اس پر یقین نہیں رکھتی۔انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں بے شمار غیر معمولی خواتین ہیں،ایسی بہت سی خواتین کی مثالیں موجود ہیں اور ہمیں ان کی کامیابی کی کہانیاں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ میں نے 2018 میں خسارہ ڈراما کیا۔یہ میرا آخری ٹیلی ویژن کردار تھا اور اس میں،میں نے واقعی ایک مضبوط عورت کا کردار ادا کیا،یہی وہ پہلو ہے جس کو میں نمایاں کرنا چاہتی ہوں کہ خواتین مضبوط اور قابل تقلید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عورت کارڈ بارے حمائمہ ملک نے ایسی بات کہہ دی کہ بہت سارے چہرے ناگوار ہو جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں