ممبئی (شوبز ڈیسک) نامور بھارتی فلم ساز وویک اگنی ہوتری اور لیجنڈری اداکار نصیرالدین شاہ کے درمیان فلم غدر 2 پر تنقید کے بعد لفظی جنگ شروع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں:غدر جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن بات ہے،نصیر الدین شاہ نے زبان کھول دی
نصیر الدین شاہ نے کچھ روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ غدر 2 اور کشمیر فائلز جیسی فلموں کی کامیابی پریشان کن بات ہے،فلموں کی مقبولیت کا انحصار جنونیت پر ہو گیا ہے جو نقصان دہ ہے۔نصیر الدین شاہ کے اس بیان پر کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری کا کہنا تھا کہ نصیرالدین شاہ ایک بہت اچھے اداکار ہیں اسی لیے میں نے انہیں اپنی فلم تاشقند فائلز میں کاسٹ کیا تھا۔انہوں نے اداکار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نصیر الدین شاہ کے حالیہ کمنٹس پر کچھ نہیں کہنا چاہیے،مجھے ایسا لگتا ہے کہ فلم کشمیر فائلز کی وجہ سے نصیرالدین شاہ کی شخصیت پر سے پردہ اٹھ رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں زیادہ تر جاسوسی اور حب الوطنی پر بنائی جانے والی فلمیں ہی کامیابی حاصل کر سکیں ہیں جبکہ جنوبی بھارتی فلموں کے سامنے بالی ووڈ فلمیں فلاپ ہو گئیں۔