ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ کے لیے معاوضہ لینے کی تردید کردی اور کہا کہ لوگ مجھے اور شاہ رخ کو ایک دوسرے کے لیے لکی سمجھتے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں دپیکاکاکہناتھاکہ میرے اور شاہ رخ خان کے درمیان احترام اور اعتماد کا رشتہ ہے، ہم دونوں ایک دوسرے کا بہت خیال کرتے ہیں اور لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان اور میں ایک دوسرے کے لیے لکی ہیں کیونکہ ہماری تقریبا ساری فلمیں ہٹ ہوئی ہیں۔یادرہے کہ دپیکا پڈکون اب تک شاہ رخ خان کے ساتھ 5 سپرہٹ فلمیں کرچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دل چاہتا ہے‘ کے بھارتی اداکارچل بسے