خیبرپختونخوا (سٹاف رپورٹر)ایکسائز پولیس نے موٹر وے انٹرچینج پر گاڑی سے 2 لاکھ ڈالر برآمد کئے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق ایکسائز پولیس کے اہلکار اذلان اسلم کے مطابق پکڑے گئے ڈالرز پر سیاہ رنگ لگا ہوا تھا۔ابتدائی تفتیش کے دوان انھیں پتہ چلا کہ یہ ڈالرز مردان سمگل ہورہے تھے، گاڑی سے ڈالرز برآمد کرکے 2 ملزمان کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے سید رضوان شاہ نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کالے رنگ کے ڈالرز کو بلیک ڈالرز کہا جاتا ہے۔مخصوص کیمکل لگاکر اس کالے ڈالرز کو واپس اصلی حالت میں لایا جاسکتا ہے،بلیک ڈالرز سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سےبلیک ڈالر کو واپس اصلی حالت میں لانے والے کیمیکل کی بھی سخت نگرانی کی جارہی ہے۔کیمیکل فروشوں کو اس بارے میں آگاہی دی گئی ہے،دوسری جانب قانونی نافذ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو بلیک ڈالرز سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کاررائیوں کی بھی ہدایت کی گئی۔