دیپیکا کا شاہ رخ کو بوسہ،شوہر رنویر کا ردِ عمل وائرل

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے شوہر رنویر سنگھ نے اہلیہ کے شاہ رخ خان کے گال پر بوسہ دینے پر ردِ عمل کا اظہار کر ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں:نانا پاٹیکر اور انیل کپور کے بغیر ویلکم 3 کا کوئی تصور نہیں،انیس بزمی نے افواہوں کی تردید کر دی
فلم جوان کی شاندار کامیابی پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شاہ رخ خان اور دیپیکا نے خصوصی طور پر شرکت کی جہاں انہوں نے جوان کے گانوں پر ڈانس کیا اور اپنے مداحوں کے سوالات کے دلچسپ انداز میں جوابات دیے۔اسی دوران اسٹیج پر دیپیکا پڈوکون نے رومانس کے بادشاہ شاہ رخ کو بوسہ دے دیا۔ اب ان مناظر کی تصاویر دیپیکا پڈوکون نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ان تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کے شوہر رنویر کا کہنا تھا کہ عشق میں دل بنا ہے،عشق میں دل فنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور کیساتھ تصویریں وائرل ہونے کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی،ماہرہ خان کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں