کرینہ کپور نے فیملی سمیت بھارت کو چھوڑ دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپو ر نے اپنی ویب سیریز کی ریلیز سے قبل فیملی سمیت بھارت سے بیرونِ ملک روانگی اختیار کر لی۔

یہ بھی پڑھیں:کرینہ کپور نے بیٹے تیمور کے نام پر پیدا تنازعہ پر خاموشی توڑ دی

ان دنوں کرینہ کپور 21 ستمبر کو نیٹ فلکس پر جاری ہونے والی اپنی ویب سیریز جانِ جاں کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی حوالے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹس اور ساتھی اداکار وجے ورما کے ہمراہ تصاویر بھی جاری کرتی نظر آرہی ہیں۔حال ہی میں اداکارہ کو ممبئی ایئرپورٹ پر شوہر و اداکار سیف علی خان اور دونوں بیٹوں تیمور اور جہانگیر کے ساتھ دیکھا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور جو اپنی سالگر ہ21 ستمبر کو مناتی ہیں،اس خاص دن کو منانے کیلئے ہی بھارت سے کسی دوسرے ملک روانہ ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی شادی؟ہمایوں سعید نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران رہ جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں