آغا علی نے بھارتی رقاصہ نورا فتحی کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار و گلوکار آغا علی نے اپنی دلی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارتی معروف رقاصہ و اداکارہ نورا فتحی کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان سے چار ملاقاتیں کیں،اداکارہ میرا نے بھارتی سپر سٹار سے خفیہ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی بیان کر دی

پاکستان ٹائم کے مطابق ایک ٹی وی شو شو کے دوران آغا علی کا بتانا تھا کہ وہ سیٹ پر حنا الطاف سے ملے تھے اور پھر شادی کے لیے خود بخود ساری سیٹنگ ہو گئی تھی،انہوں نے حنا کو شادی کے لیے منانے کے لیے کوئی خاص محنت نہیں کی۔انہوں نے بتایا وہ گھر میں اہلیہ،حنا الطاف سے زیادہ گھریلو کام کرتے ہیں،میں اپنے گھر میں کسی سے بھی زیادہ کام کرتا ہوں،کوئی بھی آ جائے سب کے مقابلے میں،میں ہی سب سے زیادہ گھر کے کام کرتا ہوں گا۔ایک اور سوال کہ آپ کو گلوکاری اور اداکاری میں سے کوئی ایک چیز چھوڑنی پڑے تو آپ کیا چھوڑیں گے؟ کے جواب میں آغا علی نے کہا کہ میں گلوکاری نہیں چھوڑ سکتا اور ہاں اداکاری کر سکتا ہوں۔شو کے میزبان نے اداکار سے سوال پوچھا کہ بالی ووڈ میں اگر آپ کو اداکاری کا موقع ملا تو کردار دیکھے بنا کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے؟۔اس سوال کے جواب میں اداکار آغا علی کا کہنا تھا کہ وہ اگر انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کردار دیکھے بغیر نورا فتحی کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور کیساتھ تصویریں وائرل ہونے کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی،ماہرہ خان کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں