کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل مدیحہ امام نے اپنے کیریئر کے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:میرا جی سے بہت لڑائیاں ہوئیں،آمنہ الیاس کا انکشاف
بطور وی جے اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ مدیحہ امام حال ہی میں پیا گھر سدھار گئی ہیں۔ اداکارہ نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ مدیحہ امام نے جیو انٹرٹینمنٹ کے متعدد ڈراموں میں کام کر رکھا ہے۔ اداکارہ نے کچھ گھنٹوں قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر اپنے کیریئر کے آغاز کے پہلے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کی ہیں۔ان تصویروں میں اور آج کی مدیحہ امام میں زیادہ تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔مدیحہ امام کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں بتانا ہے کہ یہ میرا پہلا فوٹو شوٹ تھا،یہاں میری عمر 19 سال تھی۔