لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے جنسی ہراسانی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جنسی طور پر ہراساں کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے،بہت سےلوگ ہراسگی پر بات نہیں کر سکتے لیکن جب وہ اس موضوع پر بات کریں تو ان کی بات سنی جانی چاہیے اور یہ کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری میں بہت سارے لوگوں کو ہراساں ہوتے ہوئے دیکھا۔
یہ بھی پڑھیں:عالیہ صدیقی کا سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان
پاکستان ٹائم کے مطابق ایک انٹرویو میں عفت عمر کا کہنا تھا کہ میں سچ بولنے سے نہیں گھبراتی، اگر کوئی شخص ایسی بات کرے جس کے بارے میں اسے معلوم ہو کہ اسے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اس شخص کو میں بہادر انسان سمجھتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جو بہتر لگتا ہے وہ میں کہہ دیتی ہوں جس کی وجہ سے مجھے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، ذہنی اور مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جنسی طور پر ہراساں کرنا بہت بڑا مسئلہ ہے، اس پر بات کرنی چاہیے، میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہوں اور میں نے کئی لوگوں کو ہراساں ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن کے ساتھ ہراسگی ہورہی ہے انہیں کھلے عام اس شخص کا نام لینا چاہیے تاکہ وہ آئندہ ایسا عمل کرنے سے قبل خوف محسوس ہو۔
یہ بھی پڑھیں:آغا علی نے بھارتی رقاصہ نورا فتحی کیساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا