اشنا شاہ طلاق یافتہ خاتون کا کردار کرنے کی خواہشمند

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ اگر انہیں طلاق یافتہ خاتون کا کردار ملے گا تو وہ خوشی خوشی اس کردار کو نبھائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ غنا علی نے شادی شدہ مداحوں کو مفت مشورہ دے دیا

پاکستان ٹائم کے مطابق خواتین کے حقوق کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرنے والی اشنا شاہ نے طلاق یافتہ خاتون کا کردار ادا کرنے کی خواہش سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ اشنا شاہ نے کہا کہ میں نے بہت سے ایسے سکرپٹ میں کام کیا ہے جن میں طلاق کو منفی انداز میں دِکھایا گیا ہے،اگرچہ میں سکرپٹ تبدیل نہیں کرسکتی کیونکہ یہ میرے کام کا حصہ نہیں ہے لیکن طلاق سے متعلق میرے خیالات بالکل مختلف ہیں۔اداکارہ نے اپنے والدین کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے والدین کی بھی علیحدگی ہو گئی ہے اور میری والدہ نے ہمیں سنگل پیرنٹ کے طور پر پالا ہے۔انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک ایسی کہانی کا حصہ بننا چاہتی ہوں جس میں طلاق یافتہ خاتون کو مثبت انداز میں دِکھایا جائے اور یہ پیغام دیا جائے کہ طلاق کے بعد بھی خوشحال زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مجھے تو شادی کا محسوس ہی نہیں ہوتا، صنم جنگ نے نیا تنازعہ کھڑا کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں