ممتاز بیگم اپنے بیٹے کو میرا کے ہمراہ فلم میں دیکھنے کی خواہشمند

لاہور (شوبز ڈیسک)پچیس برس بعد پاکستان لوٹنے والی پاکستان کے سنہرے فلمی دور کی ممتاز اداکارہ ممتاز بیگم نے اپنے وطن واپس آنے کی وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔خیال رہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ ممتاز بیگم 25 سال بعد اپنے بیٹے کے ہمراہ پاکستان واپس آئی تو لاہور میں اداکارہ میرا کے گھر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ناکامی کی بڑی وجہ اپنی پرفارمنس کی بجائے دوسروں کی خامیاں تلاش کرنا ہیں،اداکارہ میرا کا اعتراف

پاکستان ٹائم کے مطابق ممتاز بیگم نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے وطن عزیز واپس لوٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کے ہمراہ ان کا بیٹا ذیشان راحیل باری بھی ہے، جسے وہ شوبز انڈسٹری میں لانچ کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے حوالے سے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری میں قدم رکھے تو اداکارہ میرا جی کے مدمقابل جلوہ گر ہو۔ممتاز بیگم کی اس خواہش کے اظہار پر یوٹیوبر نے دلچسپ انداز میں اداکارہ میرا جی سے سوال کیا کہ کیا انہیں یہ قبول ہے؟میرا جی نے بھی یوٹیوبر کے سوال کا شرماتے ہوئے جواب دیا کہ جی مجھے قبول ہے۔ اس موقع پر ممتاز بیگم کے ہمراہ موجود ان کے بیٹے ذیشان راحیل باری نے میرا جی کے ہمراہ ایکشن اور رومانوی فلم کرنے کی خواہش کا اطہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:پہلے بیٹے کی شادی پر جو غلطی کی اب نہیں دہراﺅنگی، صبا فیصل نے پختہ عزم کر لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں