ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نےا پنی بہن آرپیتا کے گھر میں خیر و برکت کیلئے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ بنا کر دیا ہے۔سلمان خان میں کیلی گرافی کا بھی ہنر پایا جاتا ہے، اداکار نے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کی جسے انہوں نے بطور تحفہ اپنے بہنوئی کو پیش کیا۔
آرپیتا کے شوہر آیوش شرما نے میڈیا کو بتایا کہ جب ہم اپنا گھر بنا رہے تھے تو میں نے سلمان خان سے کہا کہ مجھے اس دیوار کیلئے کچھ ایسا چاہیے جو بہت خوبصورت ہو جس کو دیکھ کر دلی سکون ملے تو پھر سلمان بھائی نے مجھے خود اپنے ہاتھ سے آیت الکرسی کی کیلی گرافی کا تحفہ دیا جس میں نماز ادا کرنے کے ارکان کی تصاویر بھی بنی ہیں۔ آیوش شرما نے کہا کہ یہ سلمان خان نے آیت کرسی کی کیلی گرافی کا آرٹ کا نمونہ گھر میں خیر و برکت کیلئے دیا ہے۔آرٹ کے اس نمونے میں قرآن کریم کی دیگر آیات بھی شامل ہیں، آیوش شرما کے اس انٹرویو کے بعد سلمان خان کے مداحوں کی جانب انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شوبز انڈسٹری اور جنسی ہراسانی،عفت عمر نے دل کھول کر سارے پول کھول دیئے