نیٹ فلکس ویب سیریز سکوئیڈ گیمز کا نیا ٹیزر جاری

سیول (شوبز ڈیسک)معروف او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنی مشہور زمانہ جنوبی کورین ویب سیریز سکوئیڈ گیمز کے نئے ریئلٹی شو کا ٹیزر جاری کر دیا۔نئے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کھیل میں شامل ہونے والے کھلاڑیوں کو اسلحہ سے لیس کیا جارہا ہے اور اس کا سیٹ سکوئیڈ گیمز1 سے مشابہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نانا پاٹیکر اور انیل کپور کے بغیر ویلکم 3 کا کوئی تصور نہیں،انیس بزمی نے افواہوں کی تردید کر دی

نیٹ فلکس کے اعلان کے مطابق سنسنی خیز ویب سیریز کے نئے ریئلٹی شو کو شائقین 22 نومبر سے پلیٹ فارم پر دیکھ سکیں گے۔ 2021 میں کرونا وبا کے دوران اسکوئیڈ گیمز کا پہلا سیزن ریلیز ہوتے ہی صرف ایک ہفتے کے دوران پوری دنیا میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا تھا۔ شائقین کو ویب سیریز کے دوسرے سیزن کا شدت سے انتظار ہے لیکن نیٹ فلکس نے اسکوئیڈ گیمز پر مبنی نیا ریئلٹی شو بنایا ہے جبکہ سیزن ٹو کی تیاریاں جاری ہے۔ ریئلٹی شو کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے 465 افراد 4.56 ملین ٹالر کیلئے ایک دوسرے سے مقابلہ کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور کیساتھ تصویریں وائرل ہونے کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئی تھی،ماہرہ خان کا انکشاف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں