مکہ مکرمہ(شوبز ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اداکارہ مایا علی نے اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے اور ساتھ ہی مداحوں کو ’غارحرا‘ کی زیارت بھی کروادی۔ انسٹاگرام پرعمرہ کی تصاویروویڈیوز شیئرکرتے ہوئے اداکارہ نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللہ‘ ہم سب اتنے عرصے سے ایک ساتھ عمرہ کرنے کا ارادہ کر رہے تھے اور آخر کار اللہ نے ہماری تمام دعائیں قبول کر دیں۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اللہ سب کو اس مقدس مقام کی زیارت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ ان کیساتھ ان والدہ، بھائی افنان قریشی، بھابھی اورایک بچی کوبھی دیکھاجاسکتاہے، اداکارہ نے مداحوں کیلئے غارحرا کی ویڈیو بھی شیئرکی ہے ۔