کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ وہ شادی شدہ مردوں کے دوسری خواتین سے مراسم رکھنے کے سخت خلاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شوبز انڈسٹری اور جنسی ہراسانی،عفت عمر نے دل کھول کر سارے پول کھول دیئے
ایک انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ناظرین کو بالکل اندازہ نہیں ہے کہ ڈرامے میں آگے کیا ہونے جا رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وہ شادی شدہ مردوں کے دوسری خواتین سے مراسم رکھنے کے سخت خلاف ہیں،میں اسے کسی بھی طرح ٹھیک نہیں سمجھتا،کسی بھی شادی شدہ مرد کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی۔ایک سوال کے جواب میں گوہر نے کہا کہ کبری خان ایک کمال اداکارہ ہیں اور یہ بات وہ انہیں بتا بتا کہ تھک گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کبری ان کی چند پسندیدہ اداکاروں کی فہرست میں سے ایک ہیں۔