کبریٰ خان نے بالی ووڈ فلم ٹھکرانے کی اصل وجہ بتا دی

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ کبری خان نے اپنے اداکاری کے کیرئیر کے آغاز میں ہی بالی ووڈ فلم کو پاکستان سے محبت کے سبب ٹھکرانے کا انکشاف کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی سے پہلے ہی شوہر سے تعلقات تھے،اداکارہ حرا سومرو کا شرمناک انکشاف
کبری خان 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم نامعلوم افراد کی کامیابی کے بعد پاکستان میں بے حد مقبول ہوچکی تھیں اور اسی دوران کبری خان کو برطانوی شارٹ فلم دی کنورزیشنز اور 2015 میں بالی وڈ فلمویلکم ٹو کراچی کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے قبول کرلی تھی۔ کبرری بھارت میں ویلکم ٹو کراچی کی شوٹنگ کے لیے جاچکی تھیں، تاہم ویلکم ٹو کراچی کی شوٹنگ کے دوران ہی کبری خان نے فلم سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کی وجہ پاکستان مخالف مواد تھا۔ کبری خان کے مطابق جب فلم کے دوسرے رائٹر نے اسکرپٹ میں تبدیلیاں کیں تو انہوں نے پاکستان مخالف جذبات والی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شعیب اختر اداکارہ یشما گل کی آنکھوں کے دیوانے نکلے،ایسی بات کہہ دی کہ اداکارہ بھی شرما جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں