عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے خفیہ راز سے پردہ اٹھا دیا

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور سے متعلق اہم انکشاف کر کے ان کا خفیہ راز مداحوں کو بتا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان سے چار ملاقاتیں کیں،اداکارہ میرا نے بھارتی سپر سٹار سے خفیہ ملاقاتوں کی اندرونی کہانی بیان کر دی

عالیہ بھٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر رنبیر کپور کے ساتھ گزارے گئے زندگی کے چند حسین لمحات پوسٹ کیے اور ساتھ ہی شوہر سے متعلق چونکا دینے والا انکشاف بھی کیا۔اداکارہ نے پوسٹ میں کہا کہ میرے پیار،میرے بیسٹ فرینڈ،میری خوشی کو سالگرہ مبارک ہو،آپ نے میری زندگی کو جادوئی بنا دیا۔عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس وقت آپ میرے ساتھ بیٹھ کر اپنے خفیہ انسٹا گرام اکاﺅنٹ سے یہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں۔واضح رہے رنبیر کپور کے مداح اکثر تجسس کا شکار رہتے تھے کہ اتنے نامور اداکار نے انسٹا گرام پر اکاونٹ کیوں نہیں بنایا ہوا لیکن اب عالیہ بھٹ کے انکشاف سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ رنبیر کپور کا بھی انسٹاگرام اکاونٹ ہے جوکہ انہوں نے اپنے مداحوں سے خفیہ رکھا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کے دو معروف ادکار کامیڈی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں