ویرات کوہلی میرے داماد جیسا ہے،شاہ رخ خان کا دلچسپ تبصرہ

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بھارت کے سابق کپتان اور سٹار بیٹر ویرات کوہلی کو اپنا داماد کہا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ پر مداحوں سے سوالات کے سیشن رکھنے والے شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کے دلچسپ سوالوں کے جواب دیے۔ ایک مداح نے شاہ رخ خان سے فرمائش کی کہ سر! ویرات کوہلی کے بارے میں کچھ بولیں کیونکہ ہر روز ہم ان کے درمیان مداحوں کی جنگی پوسٹس دیکھ رہے ہیں۔جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی سے بہت پیار ہے،وہ میرا اپنا ہے اور میں ان کی کامیابی اور خوشی کے لیے دعا کرتا ہوں۔ شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ بھائی! داماد جیسا ہے ہمارا۔واضح رہے کہ کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کے کیرئیر کی پہلی فلم شاہ رخ خان کے ہمراہ 2008 میں ریلیز ہونے والی ‘رب نے بنادی جوڑی’ تھی،اس کے علاوہ دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ کئی فلموں میں کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں:شادی شدہ مردوں کے دوسری خواتین سے مراسم،معروف اداکار گوہر رشید نے عورتوں کے دل کی بات کہہ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں